(اننت ناگ) ضلع اننت ناگ کے اشاجی پورہ علاقے میں قائم سی آر پی ایف 40 بٹالین ہیڈکوارٹر پر مشتبہ عسکریت پسندوں نے گرینیڈ پھینکا۔ اگر چہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی، تاہم دھماکے سے کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ فورسز نے پورے علاقے کو محاصرہ میں لے لیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کر دی یے۔ واضح رہے کشمیر میں کئی روز سے عسکریت پسندوں کے حملے میں نمایا اضافہ دیکھا گیا ہے۔