(سرینگر) سرینگر کے گوجوارہ علاقے میں منگل کی سہ پہر کو آتشزدگی کی ایک واردات کے دوران مسجد شریف، دو شاپنگ کمپلیکس کی اوپری منزلیں اور ایک مکان خاکستر ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گوجوارہ چوک میں اُس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب یہاں مسجد شریف سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل دو شاپنگ کمپلیکس اور ایک رہائشی مکان کو لپیٹ میں لے لیا۔فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کے اہلکار فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی تاہم آتشزدگی کی اس واردات کے دوران مسجد شریف ، دو شاپنگ کمپلیکس کی اوپری منزلیں اور ایک مکان خاکستر ہوا ہے۔