(بارہمولہ) بارہمولہ ضلع کے مالوہ ٹنگمرگ گاؤں میں جمعہ کی صبح فورسز کے ساتھ تصادم میں چوتھا جنگجو مارا گیا جب آپریشن دوسرے دن میں داخل ہواہے۔ پولیس حکام کے مطابق اب تک تصادم میں چار عسکریت پسند مارے گئے ہیں جبکہ آپریشن ابھی جاری ہے۔ اس سے قبل پولیس نے بتایا کہ فورسز نے کل علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران عسکریت پسندوں کی طرف سے فورسز پر فائرنگ کے بعد گولی باری کی گئی۔
https://twitter.com/KashmirPolice/status/1517315983446224896?s=20&t=MbxlTdJJi2U15E5p54bOlg
واضح رہے کہ فورسز نے کل لشکر طیبہ کے انتہائی مطلوب کمانڈر کو دو دیگر عسکریت پسندوں کے ساتھ ہلاک کرکے ایک بڑی کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ پولیس نے کہا کہ لشکر طیبہ کے مقتول کمانڈر یوسف کانترو کا شمار کشمیر میں سب سے زیادہ مطلوب عسکریت پسندوں کی فہرست میں ہوتا تھا اور وہ وادی میں سب سے زیادہ عرصے تک زندہ رہنے والے عسکریت پسند تھے۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک افسر سمیت چار فوجی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں.










