• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
امریکی رکن کانگریس الہان عمر کا پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کا دورہ، بھارت کو تشویش

امریکی رکن کانگریس الہان عمر کا پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کا دورہ، بھارت کو تشویش

by امت ڈیسک
22/04/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(اسلام آباد) امریکی کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر کے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دورے پر بھارت میں تشویش پائی جا رہی ہے۔  بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس دورے کو قابل مذمت قرار دیا ہے۔ یاد رہے الہان عمر20 اپریل سے پاکستان کے چار روزہ دورے پر ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم شہبازشریف اور سابق وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ:’اگر ایسا کوئی سیاستدان اپنے ملک میں اپنی تنگ نظری کی سیاست کرنا چاہے تو یہ اس کا مسئلہ ہو سکتا ہے، لیکن اس کے لیے ہماری علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کرنا ہمارے لیے قابل مذمت ہے۔‘ وزیر اعظم پاکستان کے دفتر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ الہان پاکستان کی ثقافتی، سماجی، سیاسی اور معاشی صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ بہتر انداز میں سمجھنے کے لیے لاہور اور ’آزاد جموں و کشمیر‘ کا دورہ کریں گی۔

امریکہ کے ساتھ پاکستان کی بات چیت میں کشمیر ہمیشہ شامل ہوتا ہے اور اس مسئلے پر وزیراعظم شہباز شریف اور الہان عمر کے درمیان بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔  اس موضوع پر شہباز شریف نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے 39 سالہ قانون ساز کے ساتھ کشمیر کے مسئلے کے پرامن حل کی اہمیت پر زور دیا ہے، جس سے خطے کو اپنی معاشی صلاحیت کا ادراک کرنے اور سماجی ترقی کو فروغ دینے کا موقع ملے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان کے دورے پر آئی امریکی رکن کانگریس الہان عمر نے کل پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے صدر سے ملاقات کی ہے۔ اس سے قبل الہان عمر بدھ کی صبح پاکستان پہنچی تھیں، جس کے بعد ان کی وزیراعظم شہباز شریف، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی۔ آٹھ نومبر، 2018 کو الہان ​​عمر نے اس وقت تاریخ رقم کر دی جب وہ امریکہ میں پہلی صومالی نژاد امریکی قانون ساز منتخب ہوئیں۔ الہان عمر کی امریکہ میں انتخابی جیت نسلی و علاقائی تعصب کے خلاف ایک متبادل بیانیہ پیش کرتی ہے۔ الہان اکثر نفرت پر مبنی تقاریر کا نشانہ بن چکی ہیں۔ سوشل سائنس ریسرچ کونسل کی ایک تحقیق کے مطابق 2018 کے وسط مدتی انتخابات سے پہلے کے ہفتوں میں مسلم امیدواروں کے بارے میں ایک لاکھ 13 ہزار ٹویٹس میں سے زیادہ تر کا بڑا ہدف وہ تھیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں تصادم:2 جنگجو جاں بحق،اے ایس آئی ہلاک

Next Post

اے پی عبد اللہ کُٹی حج کمیٹی آف انڈیا کے چیئرمین منتخب

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
Next Post
اے پی عبد اللہ کُٹی حج کمیٹی آف انڈیا کے چیئرمین منتخب

اے پی عبد اللہ کُٹی حج کمیٹی آف انڈیا کے چیئرمین منتخب

بھارت، برطانیہ میں ’نئی دفاعی اور سکیورٹی‘ شراکت داری پر اتفاق

بھارت، برطانیہ میں ’نئی دفاعی اور سکیورٹی‘ شراکت داری پر اتفاق

نوگام سرینگر میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی غیر مقامی مزدوروں پر فائرنگ، 2 زخمی

نوگام سرینگر میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی غیر مقامی مزدوروں پر فائرنگ، 2 زخمی

جموں جھڑپ میں مارے گئے دو جیش جنگجو فدائین حملہ کرکے فورسز کو بھاری نقصان پہنچانے کی تاک میں تھے: ڈی جی پی دلباغ سنگھ

جموں جھڑپ میں مارے گئے دو جیش جنگجو فدائین حملہ کرکے فورسز کو بھاری نقصان پہنچانے کی تاک میں تھے: ڈی جی پی دلباغ سنگھ

کاکہ پورہ پلوامہ حملہ:ریلوے پروٹیکشن فورس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا

کاکہ پورہ پلوامہ حملہ:ریلوے پروٹیکشن فورس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »