(پلوامہ) کاکہ پورہ علاقے میں پیر کو عسکریت پسندوں کے حملے میں زخمی ہونے والے ریلوے پروٹیکشن فورس کا ایک اہلکار سرینگر کے ایس ایچ ایم ایس ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ واضح رہے ریلوے پروٹیکشن فورس کے سب انسپکٹر دیو راج کا ایس ایم ایچ ایس کے آئی سی یو وارڈ 17 میں علاج کیا جارہا تھا جہاں آج وہ زندگی کی جنگ ہار گئے۔ یاد رہے کہ پیر کی شام کو پلوامہ کے کاکا پورہ علاقے میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ریلوے پروٹیکشن فورس کے دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ دونوں زخمی اہلکاروں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایچ سی سریندر کمار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ پولیس نے اس سلسلے میں پہلے ہی کیس درج کر لیا تھا، مزید تفتیش جاری ہے۔











