(پلوامہ) ضلع پلوامہ کے پاہو گاوں میں فورسز اور جنگجووں کے مابین تصادم آرائی میں لشکر طیبہ سے وابستہ تین جنگجو مارے گئے۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اتوار کی سہ پہر کو فورسز کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ لشکر طیبہ سے وابستہ جنگجو پلوامہ کے پاہو علاقے میں چھپے بیٹھے ہیں تو حفاظتی عملے نے اس علاقے کو محاصرے میں لے کراُنہیں ڈھونڈ نکالنے کی کارروائی شروع کی۔انہوں نے بتایا کہ فورسز کے اہلکار تلاشی کارروائی میں مصروف تھے کہ اسی اثنا میں جنگجووں نے عملے پر فائرنگ شروع کی، جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران تین جنگجو مارے گئے۔انہوں نے بتایا کہ مہلوک ملی ٹینٹوں کی شناخت اور اُن کی تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔
#PulwamaEncounterUpdate: 01 more #terrorist killed (Total 03), affiliated with #proscribed #terror outfit LeT. Search #operation in progress. Further details shall follow.@JmuKmrPolice https://t.co/jjv8K8JqFf
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) April 24, 2022