(شوپیان) شوپیان ضلع کے زین پورہ کے صوفیہ پورہ علاقے میں منگل کو سڑک حادثے میں کم از کم سات سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہو گئے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ سی آر پی ایف کی گاڑی اور ایک تیز رفتار ٹرک کے درمیان زینا پورہ گاؤں کے سوفی پورہ علاقے میں سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں سی آر پی ایف کے کئی جوان زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ گاڑی 178بٹالین سی آر پی ایف کی ہے اور زخمیوں میں سے چند کی شناخت ابیشیک، پنکج (سر پر چوٹ) کے طور پر ہوئی ہے، باقی کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے











