• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ترک صدر اور سعودی ولی عہد کی ملاقات طے: ذرائع

ترک صدر اور سعودی ولی عہد کی ملاقات طے: ذرائع

اس دورے کا مقصد حالیہ برسوں میں سعودی عرب اور ترکی کے کشیدہ تعلقات کی بحالی کی کوشش ہے

by امت ڈیسک
27/04/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(انقرہ) برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے دو محتلف ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان انقرہ اور ریاض کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے جمعرات کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے جس کے دوران وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی کریں گے۔ 2018 میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے استنبول قونصل خانے میں قتل کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔ تاہم انقرہ نے ریاض کے ساتھ کشیدگی میں کمی کی کوشش میں حال ہی میں بیان دیا تھا کہ دونوں علاقائی طاقتوں کے درمیان کوئی دو طرفہ مسائل نہیں ہیں۔ بڑھتی ہوئی عالمی تنہائی سے باہر نکلنے کی کوشش میں انقرہ نے مصر، اسرائیل، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سمیت متعدد ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ ترکی نے اقتصادی بحران سے نکلنے کے لیے کئی خلیجی ریاستوں سے بھی رابطہ کیا ہے کیوں کہ اسے روس کے یوکرین پر حملے کے بعد ملک میں بڑھتی ہوئی افراط زر اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا ہے۔ گذشتہ ماہ ریاض نے درخواست کی تھی کہ انقرہ ترکی میں جاری خاشقجی کے قتل کے مقدمے کو سعودی عرب کے حوالے کر دے۔ رواں ماہ انقرہ نے یہ درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمے پر سماعت کو روک دیا تھا اور اسے ریاض منتقل کر دیا تھا۔ ایک سینیئر ترک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر روئٹرز کو بتایا کہ سعودی عرب کے دورے کے دوران ترک صدر رجب طیب اردوغان سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا: ’اس دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات میں مشکل وقت کو پیچھے چھوڑ کر معیشت، سرمایہ کاری، علاقائی مسائل سے لے کر بہت سے معاملات پر بات چیت کی جائے گی،‘ اور یہ کہ ’دونوں فریقوں کے لیے یہ ملاقات فائدہ مند ہونے کی توقع ہے۔‘ یہ ملاقات انقرہ کی جانب سے تعلقات کی بحالی کے لیے اس کی مہینوں کی کوششوں کا نتیجہ ہے کیوں کہ ترکی بڑھتی ہوئی اقتصادی مشکلات سے نکلنے کی سعی میں مصروف ہے۔ ایک ترک عہدے دار نے اے ایف پی کو بتایا کہ اس بات کی توقع نہیں کہ اردوغان اس دورے کے دوران کوئی باضابطہ بیان جاری کریں گے۔ اے ایف پی کے مطابق ترک وزیرِ خارجہ مولود چاوشوغلو نے گذشتہ ماہ ٹیلی ویژن پر بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’تعلقات کو بحال کرنے کے سلسلے میں ہمارا سعودی عرب کی طرف سیاسی، کاروباری یا معاشی لحاظ سے کوئی منفی رویہ نہیں ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پولیس کا کولگام میں تین جنگجو اعانت کاروں کی گرفتاری کا دعویٰ

Next Post

تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک بحال

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025
Next Post
تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک بحال

تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک بحال

بجلی کی عدم دستیابی کےخلاف سرینگر اور جموں میں مظاہرے

بجلی کی عدم دستیابی کےخلاف سرینگر اور جموں میں مظاہرے

متری گام پلوامہ میں انکاؤنٹر: ایک آرمی اہلکار زخمی، آپریشن جاری

متری گام پلوامہ میں انکاؤنٹر: ایک آرمی اہلکار زخمی، آپریشن جاری

آئندہ اسمبلی انتخابات میں بھاجپا کے خلاف گپکار الائنس کا اتحاد لازمی:عمرعبداللہ

آئندہ اسمبلی انتخابات میں بھاجپا کے خلاف گپکار الائنس کا اتحاد لازمی:عمرعبداللہ

ایل جی انتظامیہ نے جامع مسجد سرینگر میں جمعتہ الوداع اور شب قدر کی اجازت نہیں دی :انجمن اوقاف

ایل جی انتظامیہ نے جامع مسجد سرینگر میں جمعتہ الوداع اور شب قدر کی اجازت نہیں دی :انجمن اوقاف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »