(کولگام )برازلو کولگام میں منگل کی سہ پہر کو مشتبہ جنگجووں نے 188بٹالین سی آر پی ایف گاڑی پر گرینیڈ پھینکا ۔ گرینیڈ کے اس حملے میں کسی کے زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔