• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
طیب اردوان کا دورہ سعودی عرب، مضبوط تعلقات کا عزم

طیب اردوان کا دورہ سعودی عرب، مضبوط تعلقات کا عزم

by امت ڈیسک
30/04/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(ریاض) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سعودی عرب پہنچ گئے، جہاں انہوں نے فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد سے ملاقات کی۔ 2018 ء میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ تھے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اردوان نے یہ دورہ شاہ سلمان کی دعوت پر کیا ہے۔ جدہ ائرپورٹ پر انہیں گارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔ اس موقع پر صدر اردوان نے اس بات پر زور دیا کہ ان کا ملک سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے کام کر رہا ہے اور کہ ترکی کی سلامتی اور استحکام خلیج کی سلامتی اور استحکام کا حصہ ہے۔ ہم دونوں ممالک کے درمیان سیاست، عسکری تعاون، معیشت اور ثقافت سمیت تمام شعبوں میں بہتر تعلقات کے نئے دور کا آغاز کرنے کی کوششیں کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ سعودی عرب تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے ترکی کے لیے ایک خاص مقام رکھتا ہے۔ سعودی عرب میں ہم نے جو منصوبے شروع کیے ہیں ان کی کل مالیت 24 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاض کے ساتھ صحت، توانائی، فوڈ سیکورٹی، زرعی ٹیکنالوجی، دفاعی صنعت اور مالیات کے شعبوں میں تعاون میں اضافہ ہو گا۔ خبررساں اداروں کے مطابق اپنے دورے کے دوران صدر اردوان نے عمرہ کی سعا دت بھی حاصل کی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے علاوہ اردوان خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں ۔ انہیں اس وقت داخلی چیلنج کا سامنا ہے جس میں مقامی کرنسی کی قدر میں کمی اور بڑھتی ہوئی افراط زر کی وجہ سے معیشت کو درپیش مشکلات شامل ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

گاندربل میں سڑک حادثہ، ایک فوجی اہلکارازجان، دو زخمی

Next Post

دفعہ370کی منسوخی کے بعد 2021تک جموں و کشمیر میں سیکورٹی پر 9 ہزارکروڑ روپے خرچ:وزارتِ داخلہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025
Next Post
دفعہ370کی منسوخی کے بعد 2021تک جموں و کشمیر میں سیکورٹی پر 9 ہزارکروڑ روپے خرچ:وزارتِ داخلہ

دفعہ370کی منسوخی کے بعد 2021تک جموں و کشمیر میں سیکورٹی پر 9 ہزارکروڑ روپے خرچ:وزارتِ داخلہ

راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

پولیس کا کولگام میں ملی ٹینٹ کی گرفتاری کا دعویٰ

کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

جموں میں پُراسرا رطور پر گولی لگنے سے کانسٹیبل از جان

شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر منگل 3 مئی کو ہوگی

شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر منگل 3 مئی کو ہوگی

کولگام میں غیر ریاستی خاتون بچوں سمیت گرفتار

ایئرپورٹ پر سامان سے گرینیڈ برآمد، فوجی اہلکار گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »