(کولگام) ضلع کولگام میں فورسز نے ایک ملی ٹینٹ کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد 34 آر آر اور کولگام پولیس نے ایک سرگرم ہابئیرڈ ملی ٹینٹ جس کی شناخت یامن یوسف بٹ ولد محمد یوسف بٹ ساکن گاڈہامہ کے بطور ہوئی ہے کی گرفتاری عمل میں لائی۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ گرفتار جنگجو لشکر طیبہ سے وابستہ پاکستانی اور مقامی ملی ٹینٹوں کے ساتھ رابطے میں تھا ۔اُن کے مطابق گرفتار ملی ٹینٹ ضلع کولگام میں سرگرم جنگجووں کو منطقی مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اسلحہ وگولہ بارود کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کے کام پر بھی مامور تھا۔ترجمان کے مطابق جنگجو کی گرفتاری فورسز کے لئے بہت بڑی کامیابی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملی ٹینٹ کے قبضے سے ایک پستول ، ایک پستول میگزین ، 51 گولیوں کے راونڈ اور دو ہینڈ گرینیڈ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 57/2022ک ے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔











