(بڈگام) ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے میں پیر کی صبح ایک سڑک حادثے میں 50 سالہ شخص لقمہ اجل بن گیا۔ اطلاعات کے مطابق بیروہ کے سیل علاقے میں پیر کی صبح ایک تویرا گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص کی برسر موقع ہی موت واقع ہوگئی۔ متوفی کی شناخت غلام نبی شاہ ولد غلام قادر شاہ ساکن پتی سیل کنہ گنڈ کے بطور کی گئی ہے۔ دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔