• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وزیر داخلہ امیت شاہ نے جموں و کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

جموں وکشمیر کی تازہ سیکورٹی صورتحال: وزیر داخلہ کی سربراہی میں جائزہ میٹنگ آج نئی دہلی میں ہوگئی

لیفٹیننٹ گورنر، ڈی جی پی اور دیگر اعلیٰ افسران میٹنگ میں شرکت کیلئے دہلی روانہ

by امت ڈیسک
16/05/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) جموں و کشمیر میں ” ٹارگیٹ ہلاکتیں “ اور 30جون سے شروع ہونی والی سالانہ امرناتھ یاترا کیلئے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے وزیر داخلہ امیت شاہ کی سربراہی میں آج یعنی 17مئی کو نئی دلی میں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ منعقد ہوگی۔ میٹنگ میں جموں و کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کے ساتھ ساتھ امرناتھ یاترا کے سلسلے میںکئے گئے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا ۔ وادی کشمیر میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری پولیس و عام شہری ہلاکتوں اور اگلے ماہ سے شروع ہونے والا امرناتھ یاترا کے سلسلے میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ میٹنگ میں مرکزی داخلہ سیکرٹری اجے کمار بھلا اور تمام سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز اور مرکزی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہان کے علاوہ وزرات داخلہ کے دیگر سینئر افسران ممبران کے علاوہ جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا، چیف سکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری برائے داخلہ آر کے گوئل، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں و کشمیر دلباغ سنگھ اور اسپیشل ڈی جی سی آئی ڈی رشمی رنجن سوین بھی شامل ہونگے ۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ منگل کو دلی کے نارتھ بلاک میں صبح 11 بجے مقرر ہے اور اس میٹنگ کی صدارت امیت شاہ کریں گے ۔ اس سلسلے میں لیفٹنٹ گورنر سیکورٹی جائزہ میٹنگ اور دیگر اہم کاموں میں شرکت کیلئے سرینگر سے نئی دہلی روانہ ہوئے۔ادھر اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ سے پہلے سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ڈائریکٹر جنرل کلدیپ سنگھ آج جموں پہنچے اور نیم فوجی دستوں کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ بھگوتی نگر علاقے میں یاتری نواس میں شری امرناتھ یاترا کیلئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔سیکورٹی جائزہ میٹنگ کے بعد، ڈی جی سی آر پی ایف امرناتھ جی یاترا کے انتظامات کے اسی طرح کے جائزے کے لیے کشمیر روانہ ہوئے۔ وہ منگل کی صبح امیت شاہ کی طرف سے بلائی گئی میٹنگ میں شامل ہونے کیلئے کل دلی واپس لوٹیں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ شاہ جموں و کشمیر میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ اور شری امرناتھ جی کی آئندہ یاترا کے انتظامات کے تناظر میں سیکورٹی کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔30 جون سے شروع ہونے والی اور 11 اگست تک جاری رہنے والی شری امرناتھ یاترا کے دوران ٹارگٹ کلنگ کو روکنے اور کسی بھی قسم کی تخریبی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے کچھ فیصلے لیے جا سکتے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ یاترا سے پہلے عسکریت پسندی کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کیا جا سکتا ہے ۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں وکشمیر میں جمہوریت کہیں نہیں، جان بوجھ کر ایک سوچے سمجھے طریقے سے مذہبی، علاقائی اور لسانی بنیادوں پر دشمنی پیدا کی جارہی ہے : عمر عبدا للہ

Next Post

فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت قبول نہیں کریں گے:طیب اردوان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
Next Post
فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت قبول نہیں کریں گے:طیب اردوان

فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت قبول نہیں کریں گے:طیب اردوان

جموں وکشمیر میں نئی انتخابی حلقہ بندیوں پر اسلامی تعاون تنظیم کو تشویش

جموں وکشمیر میں نئی انتخابی حلقہ بندیوں پر اسلامی تعاون تنظیم کو تشویش

بھارت میں ایس سی او اجلاس: پاکستان، چین اور روس کی شرکت

بھارت میں ایس سی او اجلاس: پاکستان، چین اور روس کی شرکت

منشیات: اُبھرتی جوانیاں تباہی کے دہانے پر

منشیات: اُبھرتی جوانیاں تباہی کے دہانے پر

جموں و کشمیر کی تازہ صورتحال کا جائزہ:سکیورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے وزیر داخلہ کوزمینی صورتحال سے آگاہ کیاگیا

جموں و کشمیر کی تازہ صورتحال کا جائزہ:سکیورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے وزیر داخلہ کوزمینی صورتحال سے آگاہ کیاگیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »