• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جنوبی کشمیر میں 12نوجوان لاپتہ، جنگجو صفوں میں شمولیت کا شبہ

جنوبی کشمیر میں 12نوجوان لاپتہ، جنگجو صفوں میں شمولیت کا شبہ

by امت ڈیسک
23/05/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //مئی 2022 کے پہلے تین ہفتوں میں وادی کشمیر میں کم از کم بارہ نوجوانوں کے گھروں سے لاپتہ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ لاپتہ ہوئے نوجوانوں کے عسکری صفوں میں شمولیت کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے وہیں اہل خانہ کی جانب سے نوجوانوں کو واپس گھر لوٹنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔لاپتہ ہوئے بیشتر نوجوانوں کا تعلق جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیاں اضلاع سے ہے۔
سیکورٹی ایجنسیز کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں عسکریت پسندوں کی مجموعی تعداد میں کافی حد تک کمی آئی ہے تاہم مقامی نوجوانوں کے عسکری صفوں میں شامل ہونے کے رجحان کو اچھی علامت کے طور پر نہیں دیکھا جا رہا ہے۔ حکام نے مقامی نوجوانوں سے عسکریت پسندی سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔
ضلع پلوامہ کے اربل علاقے سے تعلق رکھنے والے پوسٹ گریجویٹ ایم ایس سی، بی ایڈ ڈگری یافتہ نوجوان عرفان احمد ملک گزشتہ 6 دنوں سے لاپتہ ہے۔ اہل خانہ نے سماجی رابطہ گاہوں پر ویڈیو شیئر کرکے ان سے واپس گھر لوٹنے کی اپیل کی ہے۔ ضلع پلوامہ کے ہی دربگام علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک اور نوجوان فضیل احمد بٹ ولد نذیر احمد بٹ 14 مئی کو اپنے گھر سے نکلا اور واپس نہیں لوٹا، انکے اہل خانہ کے مطابق 14مئی سے انکے موبائل فون سے بھی ان کے ساتھ رابطہ قائم نہیں ہو پا رہا۔ قابل ذکر ہے کہ فضیل احمد بٹ ہلاک کیے گئے عسکریت پسند زاہد احمد عرف زاہد ٹائیگر کا چھوٹا بھائی ہے، زاہد احمد کو کچھ سال قبل سیکورٹی فورسز کے ساتھ انکاؤنٹر کے دوران ہلاک کیا گیا تھا۔وہی ضلع پلوامہ کے گوڈرہ علاقے سے تعلق رکھنے والا 18 سالہ جنید احمد وگے ولد غلام قادر وگے بھی رواں ماہ کی 13 تاریخ سے لاپتہ ہے۔ انکے اہل خانہ نے بھی ویڈیو شیئر کرکے واپس گھر لوٹنے کی اپیل کی ہے۔ نوجوانوں کے لاپتہ ہونے سے متعلق سرکاری ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہ انہیں کئی نوجوانوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ نوجوانوں کا سراغ لگانے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔

حالیہ دنوں لاپتہ ہوئے نوجوانوں میں ضلع شوپیاں کے ترنز علاقے سے تعلق رکھنے والا آفرین الطاف ملک اور شاکر احمد وازہ بھی شامل ہیں، یہ دونوں 17 مئی 2022 کو اپنے گھروں سے لاپتہ ہو گئے تھے۔ جبکہ کیگام، شوپیان علاقے سے تعلق رکھنے والے زاہد احمد چوپان ولد غلام محمد چوپان 17 مئی کو گھر سے نکل کر واپس نہیں لوٹا۔ کٹپورہ، شوپیان کے 15 سالہ مزمل وانی 9 مئی سے لاپتہ ہیں۔ضلع پلوامہ کے منہگام علاقے سے تعلق رکھنے والے عابد حسین شاہ بھی پچھلے دو ہفتوں سے گھر سے لاپتہ ہے جبکہ شمالی کشمیر کے نہال پورہ، بارہمولہ کے ارشاد احمد میر 09 مئی 2022 کو اپنے گھر سے لاپتہ ہو گئے تھے۔ جبکہ بٹوٹ علاقے سے تعلق رکھنے والے21 سالہ سمیر ملک ولد محمد صادق ملک 11 مئی سے اپنے گھر سے لاپتہ ہیں، وہیں توصیف احمد ولد غلام نبی بٹ 08 مئی 2022 کو گھر سے نکل کر واپس نہیں لوٹا۔ 34 سالہ عبدالرشید ماگرے 13 مئی سے لاپتہ ہے۔

ان تمام نوجوانوں کے لاپتہ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے اہل خانہ کی جانب سے گھر واپسی کی اپیل کے ویڈیوز سامنے آرہے ہیں۔ اہل خانہ کے مطابق انہوں نے متعلقین کے سراغ لگانے کی تمام کوششیں کیں جو بے سود ثابت ہوئیں۔ لاپتہ ہوئے بیشتر نوجوانوں کے اہل خانہ نے متعلقہ پولیس اسٹیشنز میں گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی گئی ہے۔واضح رہے کہ ماضی میں بھی اس طرح کے کئی واقعات رونما ہوئے ہیں جب کشمیر کے مختلف اضلاع خصوصا جنوبی کشمیر سے نوجوان لاپتہ ہوئے۔ اکثر و بیشتر لاپتہ نوجوانوں کے متعلق عسکری صفوں میں شامل ہونے کی خبریں موصول ہوتی ہیں۔ سیکورٹی ایجنسیز کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں عسکریت پسندوں کی مجموعی تعداد میں کافی حد تک کمی آئی ہے تاہم مقامی نوجوانوں کے عسکریت پسند صفوں میں شامل ہونے کے رجحان کو اچھی علامت کے طور پر نہیں دیکھا جا رہا ہے۔ حکام نے مقامی نوجوانوں سے عسکریت پسندی سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بارہمولہ میں سرپنچ کے قتل میں ملوث تین عسکریت پسند، اعانت کار گرفتار

Next Post

ایس ڈی ایم دفتر چاڈورہ سے 5 لاکھ روپے سے زائد کی چوری

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
Next Post
ایس ڈی ایم دفتر چاڈورہ سے 5 لاکھ روپے سے زائد کی چوری

ایس ڈی ایم دفتر چاڈورہ سے 5 لاکھ روپے سے زائد کی چوری

درخواست گزار کے وکیل کی غیر حاضری کے سبب بِٹّا کراٹے کی سماعت ملتوی

درخواست گزار کے وکیل کی غیر حاضری کے سبب بِٹّا کراٹے کی سماعت ملتوی

رہبر کھیل، جنگلات اور این وائی سی سکیموں کے ملازمین کو فارغ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

رہبر کھیل، جنگلات اور این وائی سی سکیموں کے ملازمین کو فارغ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

گلمرگ میں تازہ برف باری، دیگر علاقوں میں بارشیں

گلمرگ میں تازہ برف باری، دیگر علاقوں میں بارشیں

جعلی میڈیا گروپس کی نشاندہی کریں : ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن کا ایس ایس پی کو مکتوب

جعلی میڈیا گروپس کی نشاندہی کریں : ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن کا ایس ایس پی کو مکتوب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »