سرینگر/24 مئی/// حکام کا کہنا ہے کہ کشمیر میں تشدد کی آگ کو جاری رکھنے کے لئے جنگجو اب بڑی آٹومیٹک بندوقوں کے بجائے پستول استعمال کرنے لگے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سال رواں کے دوران اب تک جنگجوؤں کی تحویل سے 130 پستول بر آمد کئے گئے۔
کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کے مطابق ان 130 پستولوں میں سے 35 پستول مختلف انکاؤنٹرز کے دوران بر آمد کئے گئے جبکہ باقی جنگجوؤں کے ماڈیلز تباہ کرنے کے دوران بر آمد کئے گئے۔











