سرینگر/24 مئی// این وائی سی ملازمین کی بھاری تعداد نے منگل کے روز یہاں پریس کالونی میں جمع ہو کر اپنے مطالبات خاص کر نوکریوں کی مستقلی کو لے کر احتجاج درج کیا۔
احتجاجیوں نے ہاتھوں میں بینرس اٹھا رکھے تھے اور وہ جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔
اس موقعے پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف حکومت دل کی دوری اور دلی سے دوری دور کرنے کے دعوے کرتی ہے اور دوسری طرف ایسے حکمنامے جاری کرتی ہیں۔