• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پاکستان :عمران خان کا لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان، حکومت کو الیکشن کے لیے 6 دن کی ڈیڈ لائن

پاکستان :عمران خان کا لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان، حکومت کو الیکشن کے لیے 6 دن کی ڈیڈ لائن

by امت ڈیسک
26/05/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے اور انتخابات کے اعلان کیلئے 6 روز کی مہلت دے دی ہے ۔عمران خان کی قیادت میں جناح ایونیو پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو پیغام ہے کہ 6 روز میں انتخابات کا اعلان کریں، 6 روز میں فیصلہ نہ کیا تو ساری قوم کو لے کر واپس اسلام آباد آوں گا۔کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں آپ کی ہمت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، میں 20 گھنٹے میں خیبرپختونخوا سے اسلام آباد پہنچا ہوں، میں نے دیکھا کہ میری قوم نے اپنے خوف پر قابو پالیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا تھا کہ یہاں بیٹھوں گا جب تک الیکشن کی تاریخ نہیں دیتے اور اسمبلی ختم نہیں کرتے لیکن گذشتہ 24 گھنٹے میں جو حالات دیکھے ہیں یہ ملک کو انتشار کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔اگر میں یہاں بیٹھ جاں تو یہ خوش ہوں گے اور ہماری فوج، پولیس سے لڑائی کروائیں گے۔انہوں نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے جذبوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، 20گھنٹے میں پختونخوا سے یہاں پہنچا ہوں، میں نے دیکھا قوم خوف سے آزاد ہوگئی ہے، حکومت پولیس تشدد، جھوٹے کیسز اور موت سے ڈراتی تھی، ہمیں سالوں سے خوفزدہ کیا جاتا ہے۔ہمیں خوفزدہ کیا جاتا ہے کہ جب تک امریکہ نہ چاہے کوئی اقتدار میں نہیں آسکتا، سارے راستوں میں میں نے ہر طرح کے لوگ دیکھے، نوجوان ،ضعیف، پڑھے لکھے ہرطرح کے لوگوں کو دیکھا،ہمیں ممی ڈیڈی پارٹی کہتے تھے، جس طرح آنسو گیس اور شیلنگ سے مقابلہ کیا سب نے دیکھا، آزادی تحریک کو ناکام کرنے کے لئے ہر طرح کے حربے استعمال کئے، میں اب اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں قوم حقیقی آزادی کے لئے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہے۔تمام لوگوں نے ہماری آزادی تحریک میں حصہ لیا، سب متفق ہیں کہ ہم اس امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے، امریکی سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط کیا ہے،قوم مجرموں کو اس ملک میں حکومت کرنے نہیں دے گی، آدھی سے زیادہ کابینہ ضمانت پر ہے، موجودہ وزیر اعظم کو سزا ہونی تھی، جسے سزا ہونی تھی اسے سب سے بڑے عہدے پر بٹھایا گیا اور اس کے بیٹے کو وزیر اعلی بنا دیا گیا، اس سے بڑی اس قوم کی توہین کیا ہوگی۔عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، کس ملک میں ایسا ہوتا ہے کہ پر امن احتجاج والوں پر آنسو گیس پھینکی جائے، اٹک اور راوی پل پر ہمارے دو کارکنوں کو شہید کیا گیا، کراچی میں تین کارکنوں کو شہید کیا گیا، مجھے بتایا جائے میں نے کب قانون توڑا ہے،سپریم کورٹ سے انصاف چاہتا ہوں، کیا ہم نے فضل الرحمان کے احتجاج کو روکنے کی کوشش کی؟ ان لوگوں نے ہر دفعہ میری حکومت گرانے کی کوشش کی، کیا ہم نے ان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی؟جو سازش کا حصہ تھے وہ سب بے نقاب ہوگئے ہیں، کتنا بڑا ظلم ہے کہ باہر سے ہماری حکومت کو گرانے کی سازش کرتے ہیں، میں سپریم کورٹ اور وکلا سے انصاف چاہتا ہوں، علامہ اقبال کی بہو، جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال کے گھر میں چھاپے مارے گئے، یہ کرپٹ ہیں اسی طرح چن چن کر کرپٹ افسران کو لے کر آئے ہیں۔اسلام آباد کے آئی جی کو سزا ہونی تھی اسے اسلام آباد میں تعینات کیا گیا، پہلے تو میں نے کہا تھا کہ جب تک الیکشن کی تاریخ نہیں دیتے تب تک یہاں بیٹھوں گا ، لیکن یہ لوگ ملک کو انتشار کی طرف لے کر جارہے ہیں، جو انہوں نے یہ حرکتیں کیں ہیں عوام پولیس سے نفرت کرے گی، یہ ہمیں اپنے فوج کے بھی خلاف کررہے ہیں، فوج بھی ہماری ہے پولیس بھی اور عوام بھی ہماری ہے۔سابق وزیراعظم نے لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے حکومت کو الیکشن کے لیے 6 دن کا الٹی میٹم دے دیا، کہا کہ اگر 6 روز میں الیکشن کا اعلان اور اسمبلیاں تحلیل نہ کی گئیں تودوبارہ اسلام آباد پھرآوں گا، اگر انتخابات کا اعلان نہیں کیا تو 30لاکھ لوگوں کے ساتھ اسلام آباد آوں گا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

طالبان حکومت کی بھارت کو کابل میں سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کی پیشکش

Next Post

جاپانی شہری نے کتا بننے کے لیے لاکھوں کی رقم لگا دی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

انڈونیشیا میں شرعی قوانین کے تحت جنسی تعلق اور شراب نوشی پر کوڑوں کی سزا

انڈونیشیا میں شرعی قوانین کے تحت جنسی تعلق اور شراب نوشی پر کوڑوں کی سزا

30/01/2026
سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
Next Post
جاپانی شہری نے کتا بننے کے لیے لاکھوں کی رقم لگا دی

جاپانی شہری نے کتا بننے کے لیے لاکھوں کی رقم لگا دی

یاسین ملک کو سخت سیکیورٹی کے درمیان الگ سیل میں رکھا گیاہے:تہاڑ جیل حکام

یاسین ملک کو سخت سیکیورٹی کے درمیان الگ سیل میں رکھا گیاہے:تہاڑ جیل حکام

سنجوان حملہ کیس کا اہم ملزم پلوامہ سے گرفتار:این آئی اے

سنجوان حملہ کیس کا اہم ملزم پلوامہ سے گرفتار:این آئی اے

صورہ جھڑپ میں لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسند جاں بحق

صورہ جھڑپ میں لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسند جاں بحق

اونتی پورہ انکاؤنٹر: چاڈورہ میں ٹی وی آرٹسٹ پر حملے میں ملوث دونوں عسکریت پسند مارے گئے: پولیس کا دعوی

اونتی پورہ انکاؤنٹر: چاڈورہ میں ٹی وی آرٹسٹ پر حملے میں ملوث دونوں عسکریت پسند مارے گئے: پولیس کا دعوی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »