(ٹوکیو) جاپان کے ایک شہری نے جانور جیسا نظر آنے کا اپنا خواب پورا کر لیاہے،شہری کتا بننے کے لیے لاکھوں کی رقم لگا دی ہے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان سے تعلق رکھنے والے ٹوئٹر صارف ٹوکو نے اپنی ایسی تصاویر پوسٹ کی جس نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا ہے۔دنیا میں ہر شخص کا کوئی نا کوئی خواب ہوتا ہے مگر جاپان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنا دیرینہ خواب پورا کیا جسے جان کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے۔اطلاعات کے مطابق انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی تصویر میں جاپانی شہری کو ایک کتے جیسے دکھنے والے لباس میں دیکھا گیا جس کے بعد یہ یقین کرنا مشکل تھا کہ اس لباس کے اندر ایک انسان موجود ہے۔جاپانی شہری نے اپنی خواہش پوری کرنے کےلیے 31 لاکھ روپے کی خطیر رقم خرچ کی اور فلموں و اشتہارات کیلئے ملبوسات تیار کرنے والی ایجنسی سے رابطہ کیا۔جاپانی شخص نے زیپٹ نامی ایجنسی کی مدد سے کتے کا لباس تیار کروایا جس کی تیاری میں کمپنی کو ایک ماہ سے زائد عرصہ لگا لیکن لباس ایسا کہ پہنے کے بعد جاپانی شہری حقیقت میں کتا لگنے لگا۔
【制作事例 追加】
犬 造型スーツ個人の方からのご依頼で、犬の造型スーツを制作しました。
コリー犬をモデルにしており、本物の犬と同様に四足歩行のリアルな犬の姿を再現しております🐕詳細はこちら:https://t.co/0gPoaSb6yn#犬 #Dog #着ぐるみ#特殊造型 #特殊造形 pic.twitter.com/p9072G2846
— 特殊造型ゼペット (@zeppetJP) April 11, 2022