• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
یاسین ملک کو سخت سیکیورٹی کے درمیان الگ سیل میں رکھا گیاہے:تہاڑ جیل حکام

یاسین ملک کو سخت سیکیورٹی کے درمیان الگ سیل میں رکھا گیاہے:تہاڑ جیل حکام

by امت ڈیسک
26/05/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

نئی دہلی//دہلی کی ایک عدالت نے یاسین ملک کو عسکری کی فنڈنگ کے معاملے میں عمر قید کی سزا سنائے جانے کے ایک دن بعد، تہاڑ جیل کے حکام نے جمعرات کو کہا کہ علیحدگی پسند رہنما کو سخت سیکورٹی کے درمیان ایک علیحدہ سیل میں رکھا گیا ہے۔

جیل کے ایک سینئر اہلکار نے کہا، "سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر، ملک کو جیل میں کوئی کام نہیں سونپا جا سکتا ہے۔ انہیں سخت سیکیورٹی میں جیل نمبر سات کے الگ سیل میں رکھا گیا ہے۔ اُن کی سیکورٹی کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے گی اور وقتاً فوقتاً اس کا جائزہ لیا جائے گا”۔

جیل حکام نے بتایا کہ ملک بھی کسی پیرول یا فرلو کا حقدار نہیں ہوگا کیونکہ وہ عسکری فنڈنگ کے معاملے میں سزا یافتہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عمر قید کی سزا سنائے جانے سے قبل بھی ملک کو الگ سیل میں رکھا گیا تھا جہاں وہ جیل نمبر سات میں اکیلے رہے تھے۔

واضح رہے کہ دہلی کی ایک عدالت نے بدھ کے روز ملک کو عسکری مالی معاونت کے ایک مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائی۔ اسی دوران عدالت نے کہا کہ ملک کے ذریعے کیے گئے جرائم ملکی سالمیت کو متاثر کرتے ہیں اور ان کا مقصد جموں و کشمیر کو زبردستی یونین آف انڈیا سے الگ کرنا تھا۔

خصوصی جج پروین سنگھ نے ملک کو انسداد دہشت گردی کے سخت قانون غیر قانونی سرگرمیاں روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) اور آئی پی سی کے تحت جرائم کے لیے مختلف قید کی سزا سنائی، جس نے سزائے موت کے لیے این آئی اے کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

سپریم کورٹ کے مطابق عمر قید کا مطلب آخری سانس تک قید ہے، جب تک کہ حکام سزا میں کمی نہ کر دیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جاپانی شہری نے کتا بننے کے لیے لاکھوں کی رقم لگا دی

Next Post

سنجوان حملہ کیس کا اہم ملزم پلوامہ سے گرفتار:این آئی اے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
Next Post
سنجوان حملہ کیس کا اہم ملزم پلوامہ سے گرفتار:این آئی اے

سنجوان حملہ کیس کا اہم ملزم پلوامہ سے گرفتار:این آئی اے

صورہ جھڑپ میں لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسند جاں بحق

صورہ جھڑپ میں لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسند جاں بحق

اونتی پورہ انکاؤنٹر: چاڈورہ میں ٹی وی آرٹسٹ پر حملے میں ملوث دونوں عسکریت پسند مارے گئے: پولیس کا دعوی

اونتی پورہ انکاؤنٹر: چاڈورہ میں ٹی وی آرٹسٹ پر حملے میں ملوث دونوں عسکریت پسند مارے گئے: پولیس کا دعوی

ڈل جھیل میں ہاﺅس بوٹ میں آتشزدگی سے بچی ازجان

ڈل جھیل میں ہاﺅس بوٹ میں آتشزدگی سے بچی ازجان

بٹوٹ میں سڑک حادثہ،19  سالہ نوجوان از جان

قاضی گنڈ میں ٹرین کی زد میں آکر خاتون لقمہ اجل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »