امت نیوز ڈیسک // جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے صورہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم ہوا۔ اس تصادم میں فورسز نے لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ کشمیر زون پولیس نے اپنے ٹوئٹ میں اس کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ عسکریت پسندوں کی شناخت شاکر احمد وازہ اور آفرین آفتاب ملک کے طور پر ہوئی ہے جو شوپیان کے رہائشی ہیں۔ پولیس نے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ ‘گزشتہ تین دنوں کے دوران 10 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا، جس میں تین کا تعلق جیشِ محمد سے تھا جبکہ سات عسکریت پسند لشکر طیبہ سے وابستہ تھے۔