امت نیوز ڈیسک // جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ کے اگہانجی پورہ علاقے میں جمعہ کو رات بھر جاری رہنے والے تصادم میں لشکر طیبہ تنظیم کے دو عسکریت پسند مارے گئے۔انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ اونتی پورہ انکاؤنٹر میں دونوں عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ ممنوعہ تنظیم کے دونوں عسکریت پسند ٹی وی اداکارہ امرین بھٹ کو قتل کرنے میں ملوث تھے۔
Both killed newly joined local #terrorists identified as Shahid Mushtaq Bhat R/O Hafroo Chadoora #Budgam & Farhan Habib R/O Hakripora #Pulwama. They had #killed TV artist on the instruction of LeT Cmdr Lateef. 01 AK 56 rifle, 4 magazines and a pistol recovered: IGP Kashmir https://t.co/VeoHZRkdEO
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) May 26, 2022
کشمیر پولیس زون نے آئی جی پی کشمیر کا حوالہ دیتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا، ” لشکر طیبہ تنظیم میں دونوں نئے شامل ہونے والے مقامی عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا جن کی شناخت شاہد مشتاق بھٹ ساکن حفرو چاڈورہ بڈگام اور فرحان حبیب ساکن ہکری پورہ پلوامہ کے طور پر کی گئی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ مارے گئے عسکریت پسندوں سے ایک Ak 56 رایفل، چار میگزین اور ایک پستول برآمد کیا ہے یہ بات قابل ذکر ہے کہ بدھ کی شام عسکریت پسندوں نے وسطی کشمیر کے بڈگام علاقے میں فنکارہ عنبرین بھٹ اور ان کے بھتیجے پر ان کے گھر کے باہر فائرنگ کی تھی۔اسے فوری طور پر سرینگر کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔