سری نگر// جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے قاضی گنڈ علاقے میں جمعہ کی صبح ایک 50 سالہ خاتون ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی۔
خبر رساں ایجنسی نے اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ خاتون کی شناخت فمیدہ بانو زوجہ بشیر احمد کھانڈے کے طور ہوئی ہے، جو وانپورہ پنجائت کی رہائشی ہیں، درینان دولت کے مقام پر ریلوے ٹریک عبور کر رہے تھے کہ ٹرین نے اسے ٹکر مار دی۔
اہلکار نے بتایا کہ خاتون کی موقع پر ہی موت ہو گئی، انہوں نے مزید کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم اور دیگر طبی قانونی کارروائیوں کے لیے ایمرجنسی ہسپتال قاضی گنڈ لے جایا گیا ہے۔