سری نگر// سری نگر کی ڈل جھیل میں ایک گھریلو کشتی میں گزشتہ رات لگنے والی آگ میں مبینہ طور پر ایک 8 سالہ لڑکی جھلس کر ہلاک ہوگئی۔
خبر رساں ایجنسی نے فائر اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ نہرو پارک ڈل گیٹ سری نگر میں واقع گھاٹ نمبر 16 کے قریب ایک بشیر احمد کی ہاوس بوٹ میں زبردست آگ لگ گئی۔
آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پالیا۔ تاہم اس واقعے میں 8 سالہ بچی ناہیدہ بشیر بنت بشیر احمد زندہ جل گئی۔ بعد میں اس کی لاش ہاوس بوٹ سے برآمد ہوئی۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ کی جانچ کی جا رہی ہے۔










