امت نیوز ڈیسک // جموں و کشمیر پولیس نے سری نگر کے بمنہ علاقے میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک ہائی برڈ جنگجو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بمنہ علاقے میں جنگجوؤں کی نقل وحمل کے متعلق اطلاع موصول ہونے پر سری نگر پولیس، سی آر پی ایف اور فوج کی 2 آر آر کی ایک مشترکہ ٹیم نے بمنہ کراسنگ پر ناکہ لگا دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران ناکہ پارٹی نے ایک مشکوک شخص کو روکنے کا شارہ کیا جس نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن پارٹی نے پھرتی کا مظاہرہ کرکے اس کو دھر لیا گیا۔