(جدہ) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی جانب سے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ چیرمین محمد یاسین ملک کو عمر قید کی سزا پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ او آئی سی کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یاسین ملک اہم ترین کشمیری لیڈر ہیں جو آزادی کی پُرامن جدوجہد کی قیادت کررہے ہیں۔ کشمیریوں کی حقیقی جدوجہد ِآزادی کو دہشت گردی سے نہ جوڑا جائے۔
The General Secretariat of the Organization of Islamic Cooperation (#OIC) expresses it deep concern over the pronouncement of life sentence for one of the most prominent #Kashmiri leaders, Mr. #YasinMalik, who has been leading a peaceful freedom struggle for many decades. pic.twitter.com/3cn9IcEqub
— OIC (@OIC_OCI) May 27, 2022
تنظیم کی جانب سے بھارت سے تمام کشمیری رہنماؤں کو رہا کرنے اور کشمیر میں مظالم فوراً بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیاہے۔
The General Secretariat calls on the Government of #India to release all #Kashmiri leaders unfairly incarcerated, halt forthwith the gross and systematic persecution of Kashmiris in the #Indian Illegally Occupied Jammu and #Kashmir (IIOJK);…
— OIC (@OIC_OCI) May 27, 2022
واضح رہے کہ دہلی میں این آئی اے عدالت نے یاسین ملک کو 19مئی کو عسکریت پسندوں کی فنڈنگ کے مقدمے میں مجرم قرار دیا تھا۔