سری نگر//وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں ہفتہ کو ایک 28سالہ نوجوان مردہ پایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مقامی لوگوں نے گڈورہ میں دھان کے کھیتوں میں لاش دیکھی اور اس کے مطابق متعلقہ پولیس تھانہ کو اطلاع دی۔ فوری طور پر ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا۔
اہلکار نے مزید کہا، ” ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ لاش کی شناخت گدورہ کے رہنے والے شاہد تانترے کے نام سے ہوئی ہے۔مزید تحقیقات کے لیے اس سلسلے میں ایک کیس درج کیا گیا ہے”










