جموں// این آئی اے کی خصوصی عدالت نے سنجواں حملے کلیدی ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) کی تحویل میں دے دیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) کی ٹیم نے سنجواں جموں حملے کے ایک کلیدی ملزم کو پاتری گام پلوامہ سے گرفتار کرکے جموں منتقل کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ کلیدی ملزم کو جموں کے این آئی اے کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں تفتیشی ایجنسی نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا ہے۔
بتادیں کہ 22 اپریل کو جموں کے سنجوا میں سیکورٹی فورسز اور جیش فدائین کے مابین تصادم ہوا جس دوران ایک سی آئی ایس ایف اہلکار از جان اور دس زخمی ہوئے تھے جبکہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دو فدائین بھی مارے گئے۔
یہ بھی یاد رہے کہ اس کیس کو این آئی اے کی سپرد کیا گیا ہے اور ابھی تک ایجنسی نے حملے میں مدد و اعانت کرنے کے الزام میں کئی ملی ٹینٹ معاونین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے.









