سری نگر//جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر کے کوہن کھن ڈلگیٹ علاقے میں کنڈیکٹر کی لاش ٹرک سے برآمد کی گئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے کوہن کھن ڈلگیٹ میں کنڈیکٹر کونیم مردہ حالت میں پایا گیا چنانچہ اُس کو فوری طورپر صدر ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اُس سے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت 27 سالہ ٹرک کنڈیکٹر سندیپ سنگھ ساکن جموں کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی.









