سری نگر// جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے ملک صاحب صفا کدل علاقے میں دریائے جہلم سے 51 سالہ شہری کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی صبح مقامی لوگوں نے ملک صاحب صفا کدل میں دریائے جہلم میں ایک لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو آگاہی فراہم کی۔
پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کی خاطر صدرہسپتال سری نگر منتقل کیا۔
بتادیں کہ 24 مئی 2022 کو سری نگر کے بڈشاہ پل سے ایک شخص نے دریا جہلم میں چھلانگ لگائی تھی اورتب سے اُس کی تلاش جاری تھی.