امت نیوز ڈیسک // نیشنل کانفرنس کےصدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ پوچھ گچھ کے لئے منگل کی صبح یہاں راجباغ میں واقع انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر پر حاضر ہوئے۔
بتادیں کہ ای ڈی نے 27 مئی کو ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے نام ایک سمن جاری کیا تھا جس میں ان سے 31 مئی کو ای ڈی کے دفتر میں حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔
معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے جموں و کشمیر کرکٹ ایسو سی ایشن میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے بارے میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔











