امت نیوز ڈیسک // جموں و کشمیر پولیس ذرائع نے بتایا کہ بھدرواہ کے ڈرافر علاقے میں گزشتہ شام ایک ایس پی او کی لاش بر آمد کی گئی۔ متوفی ایس پی او کی شناخت سبھاش چندر کے بطور ہوئی ہے۔ ۔ وہیں ایس پی او کے اہلخانہ کا الزام ہے کہ ان کا کسی نے قتل کیا ہے۔ متوفی کے والد کا کہنا ہے کہ ’اس نے گذشتہ رات گھر والوں کو فون پر کھانا تیار رکھنے کو کہا تھا لیکن اس کے پندرہ منٹ بعد ساڑھے نو بجے اس کی لاش بر آمد کی گئی‘۔ دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔(یو این آئی)