شوپیاں:جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے کیگام علاقہ میں نامعلوم بندوق برداروں نے ایک عام شہری پر فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم بندوق برداروں نے چڈرن کیگام شوپیاں میں ایک عام شہری پر گولی مار دی ۔ گولی شہری کے ٹانگ میں لگ گئی۔ شہری کی شناخت فاروق احمد شیخ ولد غلام نبی ساکن کیگام شوپیاں کے بطور ہوئی ہے۔ زخمی شہری کو علاج و معالجہ کے لیے ضلع ہسپتال پلوامہ پہنچایا جہاں پر اس کا علاج جاری ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ شہری کی حالت مستحکم ہے. شوپیاں میں مسلح افراد کی فائرنگ میں عام شہری زخمیفاروق احمد شیخ کولڈ اسٹوریج لاسی پورہ پلوامہ میں بطور مزدور کام کرتے ہے۔پولیس و فورسز اہلکاروں نے فاروق پر حملہ کے فوراً بعد علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔
کشمیر پولیس نے افیشل ٹویٹر پر تفصیلات دیتے ہوئے لکھا کہ ” عسکریت پسندوں نے چڈرن کیگام علاقہ میں ایک عام شہری فاروق احمد شیخ ولد غلام نبی شیخ پر فائرنک کی ۔ حملے میں شہری کی ٹانگ میں چوٹ آئی اور اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے”.








