امت نیوز ڈیسک // جموں و کشمیر کے ضلع رام بن کے اوکھرال رامسو علاقے میں ایک گاڑی (ڈمپر) کو پیش آنے والے حادثے میں دو افراد جان بحق ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ رام بن کے اوکھرال رامسو علاقے میں ایک گاڑی زیر نمبرJK22B – 9290 حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں اس کے ڈرائیور اور دوسرے ساتھی کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی۔
متوفین کی شناخت ڈرائیور طارق حسین ساکن گگوال رامبن اور سنیت سنگھ ساکن اوکھرال کے بطور ہوئی ہے۔