//جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سرکاری ملازمین کے نام ایک اور حکمنامہ جاری کیا گیا ہے جس میں ملازمین کو بتایاگیا ہے کہ وہ ماہانہ کارکردگی کی رپورٹ ہر ماہ کی سات تاریخ تک پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اس رپورٹ کو بعد میں جائزہ کےلئے سرکار کو پیش کیا جائے گا۔ سرکاری ملازمین کواپنی آمدنی کے گوشوارے داخل کرنے کے بعد جموں وکشمیر سرکار نے سرکاری ملازمین کے لئے ایک اور حکم نامہ جاری کیاجس کے تحت سرکاری ملازمین کی کار کردگی کی رپورٹ جموںو کشمیر حکومت کوپیش کرنی ہوگی ۔سرکار نے ا س کے لئے (ای پی ایم پی پورٹل )کاقیام عمل میں لایااور ما ہانہ رپورٹ پیش کرنے کے لئے ضلع سطح پرمانیٹرنگ افسروں کاقیام عمل میں لایا جوتمام اداروں سے یکم تاریخ سے لے کر سات تاریخ تک کا رکردگی رپورٹ طلب کرینگے اور ا سکے بعدیہی رپورٹ جائزہ لینے کے بعد سرکار کوپیش کی جائےگی ۔جو بھی ادارہ ماہانہ رپورٹ باقائدگی کے ساتھ پیش کرنے میں ناکام ثابت ہونگے ان کے خلاف محکمانہ کارروائیاں عمل میں لانے سے گریز نہیں کیاجائےگا۔جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیاگیا جس میں اس بات کی تلقین کی گئی ہے کہ ملازمین کارکردگی کی ماہانہ رپورٹ پیش کرنے میں کسی بھی طرح کی غیرسنجیدگی کامظاہراہ نہ کرےں ۔واضح رہے کہ ا سے پہلے جموںو کشمیرمیں سرکاری اداروں میں شفافیت قائم کرنے اور اداروں کوجواب دہ بنانے کے لئے ضلع سطح پر انڈکس رپورٹ کاقیام عمل میں لایاگیااور اب سرکار نے اداروں کی کارکردگی اور ملازمین کے کام کاج کوپرکھنے کے لئے ماہانہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔