سری نگر//جموں و کشمیر کے 145 عازمین حج کی پہلی پرواز اتوار کو سری نگر ہوائی اڈے سے مقدس حج کے لیے سعودی عرب کے لیے روانہ ہوئی۔
ممبر حج کمیٹی آف انڈیا، انجینئر اعجاز حسین نے کمشنر سیکرٹری ریونیو وجے کمار، ڈپٹی سی ای اوایچ سی او آئی جاوید احمد اور سی ای او جے کے حج کمیٹی کے ساتھ 145 حاجیوں کے پہلے بیچ کو حج ہاو¿س، بمنہ سری نگر سے ہری جھنڈی دکھائی۔
اسی دوران اُنہوں نے کہا، "میں نے حاجیوں سے ملاقات کی اور ایچ سی او آئی کی طرف سے کئے گئے انتظامات اور دیگر تیاریوں کے بارے میں ان کی رائے لی۔ حاجیوں نے ایچ سی او آئی اور جے کے حج کمیٹی کی طرف سے حج ہاوس میں کئے گئے انتظامات پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کشمیر میں امن اور خوشحالی کے لئے دعا کی”۔
اعجاز نے کہا کہ حجاج کو پہلی بار الیکٹرانک ویزا اور پاسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے تاکہ وہ اُنہیں آسانی سے اپنے موبائل ایپلی کیشنز میں ڈاو¿ن لوڈ کر سکیں۔
ہفتہ کے روز اعجازنے ایس بی آئی حکام کو حج ہاو¿س میں کرنسی ایکسچینج کاو¿نٹر نصب کرنے کی ہدایت دی تاکہ عازمین حج کو سہولت ہو۔ انہوں نے آر ٹی پی آر یونٹ میں تیاریوں کا بھی جائزہ لیا جہاں حجاج کو روانگی سے قبل کوویڈ ٹیسٹ کرانا ہے۔ ہندوستان سے تقریباً 83000 عازمین کے حج کی توقع ہے جن میں 6000 جموں و کشمیر سے ہیں۔