بھدرواہ، ڈوڈہ: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کی چناب ویلی کے دور افتادہ ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ میں گزشتہ شب شرپسند عناصر نے کیلاش کنڈ علاقہ میں ایک مندر میں توڑ پھوڑ کی.
یہ مندر بھدرواہ شہر سے کافی فاصلہ پر واقع ہے، مندر میں توڑپھوڑ کی اطلاع عام ہوتے ہی مذکورہ علاقہ میں احتجاج شروع ہوگیا اور شرپسندوں کو فوراً گرفتار کرنے کی مانگ بھی کی گئی۔
اس دوران ضلع انتظامیہ کے عملے اور پولیس اہلکار متحرک رہے تاکہ علاقہ میں حفاظتی انتظامات کیے جائیں تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے.