سری نگر//غیر مقامی مزدوروں کی ہلاکت کے چند روز بعد پولیس نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ایک اینٹ بٹھہ مالک کو حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے کے پاداش میں گرفتار کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے پیر کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ بڈگام پولیس نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر ایک اینٹ بٹھہ مالک کو گرفتار کیا ہے۔
بیان کے مطابق گرفتار شدہ کی خلاف ورزی سے مزدورں کے تحفظ کو خطرات لاحق تھے۔
گرفتار شدہ کی شناخت محمد یوسف میر ولد محمد اکبر میر ساکن چھترگام کے بطور ہوئی ہے جس کا اینٹ بٹھہ ماگرے پورہ چاڈورہ میں قائم ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جنگجوؤں نے ماہ رواں کی دو تاریخ کو اسی اینٹ بٹھے میں کام کرنے والے دو غیر مقامی مزدوروں پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں دلخوش نامی ایک مزدور ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا تھا۔
بیان میں تمام اینٹ بٹھہ مالکان سے ایک پھر اپیل کی گئی ہے کہ وہ حکومتی احکامات پر من و عن عمل در آمد کریں تاکہ مزدوروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف تحت قانون کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔