نیوز ڈیسک
جموں//پولیس نے پیر کو کہا کہ آئندہ امرناتھ یاترا کے دوران یاتریوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے جموں سری نگر قومی شاہراہ پر ریسکیو ٹیمیں تعینات کی جائیں گی۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہائی وے پر،خاص طور پر سلائیڈ زدہ علاقوں میں، ریسکیو ٹیموں کو تعینات کرنے کا فیصلہ پولیس سپرنٹنڈنٹ رام بن موہیتا شرما کی صدارت میں ہونے والی سیکورٹی جائزہ میٹنگ میں لیا گیا۔
اسی دوران یہ فیصلہ بھی لیا گیا کہ کافی افرادی قوت کو پیشگی تعینات کیا جائے گا تاکہ یاترا کے بیس کیمپوں اور راستوں کو جلد سے جلد محفوظ اور چیک کیا جا سکے۔
تفصیلات کے مطابق43دن طویل امرناتھ یاترا 30جون کو کورونا وبا کے وقفے کے دو سال بعد جنوبی کشمیر کے پہلگام میں روایتی 48کلومیٹر نونوان اور وسطی کشمیر کے گاندربل میں 14کلومیٹر طویل بالتل شروع ہونے والی ہے ۔
میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی رام بن نے یاترا کے ہموار اور پرامن انعقاد کے لیے ایک موثر طریقہ کار اور منصوبہ بندی پر زور دیا۔
شرما نے افسران سے کہا کہ وہ حفاظتی انتظامات کرتے ہوئے حساس مقامات اور بیس کیمپوں پر توجہ دیں۔
ایس پی نے مزید کہا، "آرمی، سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز، پولیس اور سول انتظامیہ کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ہم منصبوں کے درمیان رابطہ کاری کے طریقہ کار اور مواصلاتی نظام کو قائم کیا جانا چاہیے۔