امت نیوز ڈیسک // مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر میں پرائیویٹ گاڑیوں پر ہائی سیکورٹی رجسٹریشن پلیٹ نصب کرنے کو 15 تک لازمی قرار دیاگیا یے جبکہ مقررہ تاریخ کے بعد بغیر ہائی سیکورٹی رجسٹریشن پلیٹ کے گاڑیوں کو ضبط کیا جائے گا۔
پولیس نے پرائیویٹ گاڑیوں پر 15جون تک لازمی ہائی سیکورٹی رجسٹریشن پلیٹ نصب کرنے کی حتمی تاریخ کی یاد دہانی جاری کی ہے۔پولیس کے مطابق یہ ٹرانسپورٹ،پولیس اور ٹریفک محکمے کی جانب سے آخری یاد دہانی ہے۔تمام گاڑیوں پر 15جون 2022 تک لازمی ہائی سیکورٹی رجسٹریشن پلیٹوں کو نصب کرنا لازمی ہوگا اور اس عمل میں ناکام ہونے پر بغیر ہائی سیکورٹی رجسٹریشن پلیٹ کی تمام گاڑیوں کو ضبط کر لیا جائے گا ۔وہیں ان کی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کو معطل کرنے کی سفارش بھی کی جا سکتی ہے۔
گزشتہ ہفتے موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ نے بھی پبلک نوٹس جاری کی تھی جس میں ان گاڑیوں کے مالکان کی توجہ مبذول کرائی گئی تھی جن کی گاڑیاں بنا لازمی ہائی سیکورٹی رجسٹریشن پلیٹ کے ہیں۔