کولگام: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے مشی پورہ علاقہ میں سکیورٹی فروسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جو انکاؤنٹر کل روک دیا گیا تھا اسے دوبارہ شروع کرنے کی اطلاع ہے۔ اس سے پہلے علاقہ میں تلاشی آپریشن کے دوران گولیوں کی آواز سُنی۔ فورسز کی مشترکہ ٹیم نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کرنے کے بعد کل دوپہر کوجر کے علاقے میں آپریشن شروع کیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ آپریشن اندھیرے کی وجہ سے معطل کیا گیا تھا اور آج صبح دوبارہ شروع کیا گیا۔ دراصل کل بعد دوپہر سکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی تھی جو شام دیر گئے تھے جاری تھی، اگرچہ آپریشن کو معطل کیا گیا تھا تام عین صبح دونوں طرف سے گولیوں کی آوازیں پھر سے سنی گئیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں کولگام کی اُستانی رجنی بالا کو جس نے ہلاک کیا اسے ہی اس انکاؤنٹر میں گھیر لیا گیا ہے.