شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے حیدر کالونی علاقے میں آج صبح این آئی اے کی طرف سے چھاپہ مار کارروائی کی گی ہے۔ ذرائع کے مطابق میر صاحب اور حیدر کالونی بارہمولہ میں اس کارروائی کو انجام دیا گیا۔
اطلاع کے مطابق ضلع بارہمولہ میں آج صبح قومی تحقیقاتی ایجنسی نے دو الگ الگ جگہوں پر چھاپہ مارے، اس دوران موبائل فون اور دیگر اہم دستاویزات کو بھی ضبط کیا گیا۔بارہمولہ میں این آئی اے کی چھاپہ مار کارروائیوہیں خواجہ باغ حیدر محلہ کے معراج الدین اور اولڈ ٹاؤن میں ظہور احمد کے گھر پر چھاپہ مارا گیا جس میں بتایا جاتا ہے دونوں جگہوں سے موبائل فون اور دیگر کاغذات ضبط کیے گئے ہیں اور آخری اطلاع ملنے تک تلاشی کاروائی جاری تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ 14 مئی کو قومی تحقیقاتی ایجنسی کی طرف سے ضلع شوپیان کے امام صاحب علاقے میں چھاپہ مار کارروائیاں انجام دی گئی تھی۔ اس دوران ایک افراد کو این آئی اے نے گرفتار بھی کیا تھا۔ یہ چھاپہ موبائل فون اور سم کارڈز کی فروخت کا کاروبار کرنے والے افراد کی رہائش گاہوں اور دکانوں پر کی گئی تھی۔