امت نیوز ڈیسک // جموں صوبے کے اکھنور علاقے میں پرکاشوتسو کے موقع پر ایک مذہب تقریب میں شرکت کرنے آئے تین نوعمر لڑکے دریائے چناب میں ڈوب گئے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات اکھنور کے مالپور ڈومی میں پرکاشوتسو کے جشن کے دوران، تین عقیدت مند لبیش (عمر 17)، انش (عمر 13) اور منیش کمار (عمر18) دریائے چناب میں ڈوب گئے۔
حکام نے مزید کہا کہ واقعے کے بعد ایک بڑا ریسکیو اور سرچ آپریشن شروع کیا گیا اور اب تک ڈوبنے والے ایک نوجوان کی لاش نکال لی گئی ہے۔
حکام نے مزید بتایا کہ دیگر لاشوں کو نکالنے کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔