سرینگر/ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پادشاہی باغ بجبہاڑہ علاقے میں مشتبہ جنگجووں نے پولیس پارٹی پر گرینیڈ داغا جو زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی شام کو پادشاہی باغ بجبہاڑہ میں مشتبہ جنگجووں نے پولیس پارٹی پر گرینیڈ سے حملہ کیا جس وجہ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے جس کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔










