(کولگام) جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے نیہامہ علاقے میں جمعرات کو دو گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے سے کم از کم آٹھ نیم فوجی سی آر پی ایف اہلکار اور ایک شہری زخمی ہو گئے۔ ایک اہلکار نےمیڈیا نمائندوں کو بتایا کہ سی آر پی ایف گاڑی آٹو سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں آٹھ سی آر پی ایف اہلکار اور ایک آٹو ڈرائیور زخمی ہوا۔ اُنہوں نے زخمی سی آر پی ایف اہلکاروں کی شناخت سریندر سنگھ، کے ستیہ، کے مہا، رقیب الاسلام، راجندر، سی راما کرشنا، مشرام اروند، اے رجنی کے طور پر کی ہے جبکہ شہری کی شناخت محمد اکبر کے طور پر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ دریں اثنا، پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے۔