کپواڑہ: جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے لنگیٹ علاقے میں فوج نے ہفتہ کو سڑک کے کنارے ایک آئی ای ڈی برآمد کیا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ ایک مخصوص اطلاع پر فوج کی ایک گشتی پارٹی نے ایک مشکوک سلنڈر دھاتی چیز کا پتہ لگایا، جو ایک بیٹری اور تاروں سے جڑی ہوئی تھی جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بلایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ‘ٹریفک مسدود کر دی گئی ہے، پولیس اور فوج نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے۔ اہلکار نے بتایا کہ بعد میں ہندواڑہ پولیس کے بی ڈی ایس اور 30 راشٹریہ رائفلز نے آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا دیا۔