امت نیوز ڈیسک // جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے ہٹلی موڑ علاقے میں دوران شب لٹیروں نے ایک پرائیویٹ بینک سے قریب ایک کروڑ روپیے اڑا لئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کٹھوعہ کے ہٹلی موڑ علاقے میں واقع ایچ ڈی ایف سی بینک میں دوران شب لٹیروں نے ڈاکہ ڈالا۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکے کے دوران لٹیروں کیش چسٹ تک پہنچے اور نقدی رقم اڑا لینے میں کامیاب ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ کچھ رقم کیش چسٹ میں ہی رہ گئی تھی جبکہ کچھ رقم عمارت کے چھت پر پڑی ہوئی تھی تاہم لٹیرے قریب ایک کروڑ روپیے اڑا لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی ہیں۔(یو این آئی)