امت نیوز ڈیسک//ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ قصبے میں سوموار کو دس روز بعد تعلیمی اداروں میں درس و تدرس کا عمل بحال ہوا۔
آپ کو بتادیں کہ بھدرواہ قصبے میں بھاجپا کی سابق ترجمان ملعونہ نوپور شرما کے پیغمبر اسلام(ص) کی شان میں گستاخی کرنے سے پیدا شدہ فرقہ وارانہ کشیدگی کے پیش نظر 9 جون کو کرفیو نافذ کیا گیا تھا جس کے پیش نظر تعلیمی ادارے بھی بند ہوگئے تھے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صورتحال پر امن رہنے کے پیش نظر بھدرواہ قصبے میں اب دن کا کرفیو مکمل طور پر ہٹایا گیا ہے
انہوں نے کہا تاہم قصبے میں رات کا کرفیو اگلے احکامات تک جاری رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ دن کا کرفیو ختم ہونے کے ساتھ ہی پیر کو قصبے کے تمام سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں میں دس روز بعد درس و تدریس کا عمل بھی بحال ہوا۔
قصبے میں انٹرنیٹ خدمات اتوار کے روز ہی بحال کر دی گئی تھیں۔
اڈیشنل ضلع مجسٹریٹ دل میر نے اتوار کو ایک ایڈوائزری جاری کی جس میں سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کرنے کے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے وارننگ جاری کی گئی۔