امت نیوز ڈیسک // وادی کشمیر میں موسمی صورتحال مسلسل دگرگوں ہے اور رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لگ بھگ پچھلے ایک ہفتے سے لگاتار ہو دہی بارشیں مزید کچھ روز جاری رہنے والی ہیں ۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں اگلے دو دنوں کے دوران بھی موسمی صورتحال جوں کی توں رہنے کا امکان ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 22 جون تک رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے..