امت نیوز ڈیسک //جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں تعینات ایک سی آر پی ایف اہلکار نے بدھ کو مبینہ طور پر اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ سی آر پی ایف کے ایک اہلکار نے پولیس تھانہ اننت ناگ میں اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ فوجی 40ویں بٹالین سی آر پی ایف کا ڈاگ ہینڈلر تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ معاملے اور اس قدم کے پیچھے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے..











