سری نگر// جموں سری نگر قومی شاہراہ منگل کو شدید بارشوں کے درمیان پتھراوکی وجہ سے بند ہو گئی جبکہ شوپیاں اور پونچھ-راجوری اضلاع کو ملانے والی مغل روڈ بھی راستے میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہوگئی۔
ٹریفک محکمہ کے ایک اہلکار نے بتایا،” شاہراہ پر شدید بارش اور پنتھیال اور دیگر مقامات پر پتھراو¿ کی وجہ سے تقریباً 3000 چھوٹی و بڑی گاڑیاں پھنس گئی ہیں”۔
انہوں نے کہا، "کل 22جون2022 کو، جموں (جکھینی، ادھم پور) سے سری نگر کی طرف اور اس کے برعکس کسی بھی طرف سے کسی بھی نئی گاڑی کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی”۔
انہوں نے مزید کہا، "اگر موسم میں بہتری آئی تو اجازت دی جائے گی ، لیکن صرف درماندہ گاڑیوں کو ہی جانے کی اجازت ہوگی۔یہ اسی صورت میں ممکن ہو گا، جب شاہراہ کو مکمل طور پر آمد ورفت کے قابل بنا لیا جائے گا”۔
دریں اثنا ٹریفک پولیس نے کہا کہ پوشانہ میں بڑی پسیاں گرآنے کی وجہ سے مغل روڈ بند ہو گئی ہے۔ مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ٹی سی یو جموں/سری نگر سے سڑک کی حالت کی تصدیق کیے بغیر مغل روڈ پر سفر نہ کریں..